Tuesday, 15 November 2016

رکھو خدمت میں مجھ سے کام تو لو

رکھو خدمت میں مجھ سے کام تو لو
بات کرتے نہیں،۔ سلام تو لو
ناز و انداز و حسن و خوبی میں
کون ہے تم سا، اس کا نام تو لو
پھر تڑپ لیجیو گرفتارو
دم بھر آرام، زیرِ دام تو لو
رند حاضر ہیں شیشہ و ساغر
مے نہ سمجھو اگر حرام، تو لو

رند لکھنوی

No comments:

Post a Comment