Tuesday, 15 November 2016

سب سے بہتر میں کہ میرا ذکر اس محفل میں ہے

سب سے بہتر میں کہ میرا ذکر اس محفل میں ہے
مجھ سے بہتر وہ کہ جس کی یاد اس کے دل میں ہے
مجھ سے چھپ سکتی نہیں ہے آپ کی کوئی ادا
دل میرا آئینہ ہے،۔ اور آپ کی محفل میں ہے
جس سے پوچھو میزباں ہے، جس کو دیکھو منتظم
پھر کہاں محفل اگر وہ فتنہ گر محفل میں ہے
راز اگر کونین کے ظاہر ہوئے ناطقؔ تو کیا؟
کاش وہ معلوم ہو جائے جو اس کے دل میں ہے

ناطق لکھنوی

No comments:

Post a Comment