جتنا تمہیں ہے پیارا اتنا ہمیں یہ پیارا
جو عقل سے ہیں کورے ان کو نہیں گوارا
ہم نے بھی سرحدوں پہ لڑ لڑ کے جان دی ہے
یہ سر پھرے نہ سمجھیں ان کا ہے بس اجارہ
رہنا ہے ساتھ ہی جب پھر مل کے رہنا سیکھو
آزاد ہو گئے ہم ظالم فرنگیوں سے
ہم سب ہیں اس کے وارث غیروں کا کیا اجارہ
نفرت کے بیج بونا اب چھوڑ دو تو بہتر
ورنہ سبھوں کا ہو گا سن لو بہت خسارا
ارشاد دہلوی
No comments:
Post a Comment