مشورہ
آپ مہ جبین ہیں، خوب جانتا ہوں میں
جی! بہت حسین ہیں، یہ بھی مانتا ہوں میں
لیکن اپنے حسن پر اس قدر غرور کیوں
اڑ رہی ہیں آسماں پہ آج کل حضور کیوں
جب بھی کوئی بات کی، بات ٹال دی گئی
مسکرا کے میز پر کتاب ڈال دی گئی
خاص مجلسوں میں جو نئی کتاب چھا گئی
جانتا ہوں آپ کی سمجھ میں وہ بھی آ گئی
جائیے، فریب اپنے شوق کا نہ کھائیے
شام خوشگوار ہے، سہانے گیت گائیے
نرگسی نگاہ کو کچھ خمار چاہئے
رُوۓ نو شگفتہ کو بھی کچھ نکھار چاہیے
بربطِ خرام کو ایک راگ دیجیے
کانپتے ہیں سرد ہونٹ، ان کو آگ دیجیے
عشرتِ جمال سے ساز باز کیجیے
نو بہارِ ناز ہیں، اور ناز کیجیے
کس کا نام ہے خلوص، جانے دیجے، آئیے
منتظر ہیں بے وقوف، فائدہ اٹھائیے
جی! بہت حسین ہیں، یہ بھی مانتا ہوں میں
لیکن اپنے حسن پر اس قدر غرور کیوں
اڑ رہی ہیں آسماں پہ آج کل حضور کیوں
جب بھی کوئی بات کی، بات ٹال دی گئی
مسکرا کے میز پر کتاب ڈال دی گئی
خاص مجلسوں میں جو نئی کتاب چھا گئی
جانتا ہوں آپ کی سمجھ میں وہ بھی آ گئی
جائیے، فریب اپنے شوق کا نہ کھائیے
شام خوشگوار ہے، سہانے گیت گائیے
نرگسی نگاہ کو کچھ خمار چاہئے
رُوۓ نو شگفتہ کو بھی کچھ نکھار چاہیے
بربطِ خرام کو ایک راگ دیجیے
کانپتے ہیں سرد ہونٹ، ان کو آگ دیجیے
عشرتِ جمال سے ساز باز کیجیے
نو بہارِ ناز ہیں، اور ناز کیجیے
کس کا نام ہے خلوص، جانے دیجے، آئیے
منتظر ہیں بے وقوف، فائدہ اٹھائیے
سلام مچھلی شہری
No comments:
Post a Comment