Tuesday, 22 November 2016

افضل المخلوق شاہکار ہے

افضل المخلوق شاہکار ہے
آدمی جو صاحبِ کردار ہے
رمزِ الفت بھول بیٹھے ہیں سبھی
جبکہ ہر کوئی ہی دعوے دار ہے
لوگ پڑھتے ہیں بڑے ہی غور سے
گویا کہ چہرہ نہیں اخبار ہے
سر بچانے کا نہیں کچھ فائدہ
گر میسر ہی نہیں دستار ہے
موت سے تو ہم نبھا لیں گے مگر
زندگی تجھ سے نباہ دشوار ہے
اور کچھ کہنے کی گنجائش نہیں
“فن بتاتا ہے کہ یہ فنکار ہے”
وحشتیں تو پھول پھلتی ہیں خمارؔ
آدمیت آج کل بیمار ہے

خمار دہلوی

No comments:

Post a Comment