Friday, 23 December 2016

کوچہ گردی میں جوانی جائے گی

کوچہ گردی میں جوانی جائے گی 
خاک ہو کر زندگانی جائے گی
مٹ نہیں سکتا ہمارے دل کا داغ
قبر میں بھی یہ نشانی جائے گی 
سچ ہے میری بات کا کیا اعتبار
سچ کہوں گا تو جھوٹ جانی جائے گی 
حضرتِ دلؔ جب بڑھاپا آئے گا
خیر مقدم کو جوانی جائے گی 

دل شاہجہانپوری

No comments:

Post a Comment