جب بھی بزمِ تخیل میں آئی غزل
بن کے شہنازِ فن مسکرائی غزل
حسن کی انجمن رقص کرنے لگی
عشق نے جھوم کے گنگنائی غزل
لفظ و اسلوب و لہجہ قلم بن گئے
اپنے مستوں کی سرمستیاں دیکھ کر
دیر تک بزم میں لڑکھڑائی غزل
دھوپ میں کشمکش کی تھی کشتِ سخن
ابرِ لطف و سکون بن کے چھائی غزل
دیکھ کے اس کی تہذیب کا بانکپن
گاؤں والوں کے من میں سمائی غزل
ساتھ بیکلؔ کے گیتوں کی پوشاک میں
انجمن، انجمن، گنگنائی غزل
بیکل اتساہی
No comments:
Post a Comment