رشتہ یہ کیسا ہے ناطہ یہ کیسا ہے
پہچان جس سے نہیں تھی کبھی اپنا بنا ہے وہی اجنبی
تمہیں دیکھتی ہی رہوں میں
مِرے سامنے یونہی بیٹھے رہو تم
کروں دل کی باتیں میں خاموشیوں میں
تِرے تن کی خوشبو بھی لگتی ہے اپنی
یہ کیس لگن ہے یہ کیسا ملن ہے
تِرے دل کی دھڑکن بھی لگتی ہے اپنی
تمہیں پا کے محسوس ہوتا ہے ایسے
کہ جیسے کبھی ہم جدا ہی نہیں تھے
یہ مانا کہ جسموں کے گھر تو نئے تھے
مگر ہیں پرانے یہ بندھن دلوں کے
مدن پال
No comments:
Post a Comment