اس سے مت کہنا مِری بے سروسامانی تک
وہ نہ آ جائے کہیں مِری پریشانی تک
میں تو کچھ بھی نہیں کرتی ہوں محبت کیلئے
عشق والے تو لٹا دیتے ہیں سلطانی تک
کیسے صحرا میں بھٹکتا ہے مِرا تشنہ لب
ناخدا دیکھ چکا کالی گھٹا کے تیور
بادباں کھول دیۓ اس نے بھی طغیانی تک
پُر خطر راہ مِری ہونے لگی ہے آساں
خوف کس کا ہے بھلا تیری نگہبانی تک
اندرا ورما
No comments:
Post a Comment