Friday, 23 December 2016

وہ نظریں مرے دل کا منشا سمجھ کر

وہ نظریں مِرے دل کا منشا سمجھ کر
مجھے چھینے لیتی ہیں اپنا سمجھ کر
تمہی نے تو دیوانہ مجھ کو بنایا
تمہی ہنس رہے ہو تماشا سمجھ کر
لکھا خط انہیں، لکھ کے خود پھاڑ ڈالا
عبارت میں رنگِ تمنا سمجھ کر
یہ مانا کہ بیمار سے تھا نہ مطلب
چلے آئے وہ رسمِ دنیا سمجھ کر
اسی نے کیا ہم کو پامال نخشبؔ
دیا دل جسے ہم نے اپنا سمجھ کر

نخشب جارچوی

No comments:

Post a Comment