یہ دورِ الم ناک اگر یونہی رہے گا
آئینے تو مل جائیں گے چہرہ نہ ملے گا
اس سے کسی گلگشت کی امید غلط ہے
وہ فتنہ قیامت ہے، قیامت ہی رہے گا
اس بار بھی آواز یونہی گونج رہی ہے
مضبوط درختوں کو اڑا لے گئی آندھی
پھر سوختہ سامانوں کو سایہ نہ ملے گا
اے میرے غزالو! میرے آزردہ غزالو
اس وادئ بے نور میں کب چاند اگے گا
دوراؔں مری جاں دشت نوردی ہے ضروری
ورنہ یہ زمانہ تمہیں عاشق نہ کہے گا
اویس احمد دوراں
No comments:
Post a Comment