نور بانہوں سے سنبھالا دینا
تیرہ بختوں کو اجالا دینا
کوئی خود اگر مانگنے آئے
تم کفِ دست پہ چھالا دینا
زرد پتوں کا چمن میں پھرنا
رائیگاں جائے نہ دل کی دولت
اے خدا! لُوٹنے والا دینا
کس کو دعوائے خدائی خاورؔ
کس کو آتا ہے نوالا دینا
خاور زیدی
No comments:
Post a Comment