Wednesday, 11 January 2017

شہر والوں نے تو رسماً عادتاً رسوا کیا

شہر والوں نے تو رسماً عادتاً رسوا کِیا
آپ کہیے، آپ نے کیا سوچ کر ایسا کیا
میں تو اپنے دشمنوں کا بھی گِلہ کرتا نہیں
دوستی میں آپ نے بھی جو کیا اچھا کیا
چھپ کے میرے لوٹنے والے مجھے لوٹا کیے
اور میں اپنا تماشا دور سے دیکھا کیا
اِک نظر دیکھے مجھے، جس نے کبھی دیکھا نہ ہو
اِک سمندر جس کو اپنی پیاس نے صحرا کیا
مفلسی تھی، اور تو کوئی کمی عاجزؔ نہ تھی
دوستوں کی بھیڑ میں جس نے مجھے تنہا کیا

مشتاق عاجز

No comments:

Post a Comment