Monday, 7 September 2020

محبت کے سائے میں کس شہر میں آ بسا ہوں

 محبت کے سائے

میں کس شہر میں آ بسا ہوں

کہ جس کے مکیں

دیکھتے تک نہیں، پوچھتے تک نہیں

مِرے سامنے ایک صحرائے غم ہے

جہاں دھوپ ہی دھوپ ہے

میں اب تھک چکا ہوں

میں اس شہر کو لوٹنا چاہتا ہوں

جہاں مامتا کی محبت کے سائے

مِرے منتظر ہیں


زمان کنجاہی

No comments:

Post a Comment