Tuesday, 8 September 2020

نبی کےعشق میں یہ دل اگر بیمار ہو جائے

نبیﷺ کےعشق میں یہ دل اگر بیمار ہو جائے
میری بخشش کا ساماں خود میرا سرکار ہو جائے
میں سمجھوں گا کہ مجھ کو مل گئی ہے خواب کی تعبیر
جو اک دن خواب میں سرکارﷺ کا دیدار ہو جائے
کسی دن ایک لمحے کو جو ان کی یاد نہ آئے
تو مجھ پہ سانس بھی لینا بہت دشوار ہو جائے
میں سمجھوں گا زمانے بھر کی مجھ کو مل گئی دولت
جو نالینِ نبیﷺ میرے گلے کا ہار ہو جائے
یہ ان کی نعت ہے ریحان جو محبوبِؐ خالق ہیں
کہیں ایسا نہ ہو خالق کو مجھ سے پیار ہو جائے

ریحان اعظمی

No comments:

Post a Comment