Tuesday, 15 September 2020

سہانی رات ڈھل چکی نہ جانے تم کب آؤ گے

فلمی گیت

سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے
جہاں کی رت بدل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے
سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے

نظارے اپنی مستیاں دکھا دکھا کے سو گئے
ستارے اپنی روشنی لٹا لٹا کے سو گئے
ہر ایک شمع جل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے
نہ جانے تم کب آؤ گے
سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے

تڑپ رہے ہیں ہم یہاں تمہارے انتظار میں
خزاں کا رنگ آ چلا ہے موسمِ بہار میں
ہوا بھی رخ بدل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے
نہ جانے تم کب آؤ گے
سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے

شکیل بدایونی

No comments:

Post a Comment