Sunday, 6 September 2020

ایک نہیں ہم پہ کئی وار کرے گا

ایک نہیں ہم پہ کئی وار کرے گا
ہر بار نئے لشکری تیار کرے گا
بپھرے ہوئے دریا سے بھی پہرے نہ اٹھانا
وہ لمحۂ غفلت میں اسے پار کرے گا
ہر نیند کے موسم میں ہمیں جاگنا ہو گا
مودی ہے کسی وقت بھی یلغار کرے گا
لے ڈوبے گا اک روز اسے اس کا تکبر
اس کے بھی ارادے کوئی مسمار کرے گا
اے کاش کوئی وقت کے ہٹلر کو بتا دے
اک روز اسے وقت ہی سنگسار کرے گا
یہ ہاتھ وہاں تک بھی پہنچ جائیں گے فخری
وہ جتنی بلندی پہ بھی دستار کرے گا

زاہد فخری

No comments:

Post a Comment