Friday, 11 September 2020

رفتہ رفتہ سب آوازیں

ایک نظم

رفتہ رفتہ سب آوازیں
جو دل کے اندر ہیں
اور باہر
اک ایسے سکتے میں کھو جائیں گی
جس کا مفہوم ابھی تک
کسی اشاعت گھر کے حرفوں میں ڈھلا نہیں ہے
آثار قدیمہ کے ماہر
مدفون پرانے شہر کے اندر باہر سے کھود چکے ہیں
لیکن اس کا مفہوم ابھی تک
کسی عمارت کی شاہ گردش کی محرابوں میں
اور کسی چار آئینے کے رستے گھاؤ میں ملا نہیں ہے
جس کو اس کا راز ملے وہ حسبِ ذیل پتے پر پہنچا دے
انیس ناگی لاہور

انیس ناگی

No comments:

Post a Comment