Wednesday, 9 September 2020

مقام گفتگو آنے سے پہلے

مقامِ گفتگو آنے سے پہلے 
چلا جاتا ہے تو آنے سے پہلے
مِری آنکھوں میں پانی آ گیا تھا
کنارِ آب جو آنے سے پہلے
مزا آئے گا پھر کتنا زیادہ
جو تو آئے سبو آنے سے پہلے
مِرے اندر بھی اپنی روشنی تھی
تمہارے چار سو آنے سے پہلے
تجھے چھُونا پڑا تو کیا کروں گا
نہ کر لوں کیوں وضو آنے سے پہلے
تمہیں محسوس کر لیتا ہوں اکثر
تمہارے روبرو آنے سے پہلے

کلیم احسان بٹ

No comments:

Post a Comment