Saturday, 12 September 2020

ایک دن اس نے مجھ سے کہا

رائیگانی

ایک دن اس نے مجھ سے کہا
خوبصورت بھی ہیں
شاعرہ بھی ہیں آپ
رائیگانی مقدر بناتی ہیں کیوں؟
وقت کی قدر و قیمت بھی پہچانیئے

گیسوؤں کی سیاہی کہیں
چاندنی کے کٹورے میں گر جائے اور
عمر لے جائے یہ شاعری کی دھنک
وقت کے دائرے میں سمٹ جائیں آپ
اپنے بارے میں بھی کچھ تو سوچا کریں
عمر بھر کی ریاضت کا حاصل ہے کیا
چند بکھرے ورق
اور فردا کی راکھ
چھوڑئیے ماتمِ زندگی کب تلک
فکرِ امروز،، گریہ شبی کب تلک
آئینے پر نظر تو ذرا ڈالیئے
چائے کا ایک کپ ساتھ میرے کبھی پیجیۓ

شائستہ سحر

No comments:

Post a Comment