Saturday, 5 September 2020

دل فقط ہجر سے آباد نہیں رکھ سکتا

دل فقط ہجر سے آباد نہیں رکھ سکتا
جانِ جاں اب میں تجھے یاد نہیں رکھ سکتا
تُو جو چاہے تو مجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے
اس سے بڑھ کر میں تجھے شاد نہیں رکھ سکتا
تُو اگر ہے تو کسی لمحۂ موجود میں آ
وہم پر میں تیری بنیاد نہیں رکھ سکتا
پہلے خود اس کی اسیری کا طلبگار تھا میں
اور اب وہ مجھے آزاد نہیں رکھ سکتا
میرا وعدہ ہے تیرا ساتھ نبھاؤں گا ضرور
ہاں مگر، میں کوئی معیاد نہیں رکھ سکتا

اکبر معصوم

No comments:

Post a Comment