Thursday, 11 March 2021

بڑا غرور ہے پل بھر کی نیک نامی کا

 بڑا غرور ہے پَل بھر کی نیک نامی کا 

رواج عام ہے اس دور میں غلامی کا 

امیرِ شہر نے دستار چھین لی اس کی 

صِلہ عجیب دیا روز کی سلامی کا 

لبِ فرات رہے پیاسے وارثِ زمزم 

شکار اکیلا نہیں میں ہی تشنہ کامی کا 

بصارت ایسی بصیرت نواز دے اللہ 

ہمیں سُجھائی دے نکتہ ہماری خامی کا

کبھی تو آئینہ چہرے کے رو برو آئے 

کبھی تو لمحہ میسر ہو خود کلامی کا 

فراق ہو گئے پتھر ہمارے دونوں پاؤں 

بڑا تھا ناز ہمیں اپنی تیز گامی کا 


فراق جلالپوری

No comments:

Post a Comment