Saturday, 6 March 2021

دل میں رہتی ہے آرزو تیری

دل میں رہتی ہے آرزُو تیری

آنکھ کرتی ہے جستجُو تیری

ہم نے خاموش رہ کے محفل میں

آج پھر رکھ لی آبرُو تیری

بُوٹا بُوٹا بھی ذکر ہے تیرا

غُنچہ غُنچہ ہے گُفتگو تیری

تیری عظمت کا معترف یوں ہوں

بات کرتا ہوں با وضُو تیری 

نکہتِ گُل میں بعدِ سیرِ چمن

پھیلتی ہے بس ایک بُو تیری

آئینے میں جمیل اتری ہے 

عکس کے ساتھ اب کے خُو تیری


جمیل حیات

No comments:

Post a Comment