Saturday, 6 March 2021

گئے برس جب لاگا ساون

 شگون


گئے برس جب لاگا ساون

سکھیاں بولیں 

جس پر برسے پہلا قطرہ

وہی سہاگن

پیاس بچھی تھی آنگن آنگن 

آس لگی تھی دھڑکن دھڑکن 

ساون آیا

پہلا قطرہ مجھ پر برسا

میں نے منایا 

تیرے پیار کا پہلا ساون


ناصرہ زبیری

No comments:

Post a Comment