Tuesday, 20 April 2021

ہمارا اب چلن یہ ہے

 ہمارا اب چلن یہ ہے 

اگر کوئی ہمیں اچھا نہیں لگتا 

کسی کی سوچ 

ہماری سوچ سے ٹکرانے لگتی ہے 

اگر کوئی کہے 

میرا عقیدہ تم سے ہٹ کر ہے 

تو ہم کردار کے غازی

فقط باتیں نہیں کرتے

دلیل و گفتگو کے چکروں میں ہم نہیں پڑتے 

سو ہم بندوق کو اپنی 

لبِ اظہار دیتے ہیں 

ہم اس کو مار دیتے ہیں


شاہد اسلم

No comments:

Post a Comment