Saturday, 3 April 2021

عکس کی مانند پہلے بے صدا رکھا گیا

 عکس کی مانند پہلے بے صدا رکھا گیا

پھر میرے ہونٹوں پہ حرفِ مُدعا رکھا گیا

رات بھر لڑتی رہی آندھی ہوا سے روشنی

تُند طُوفان کے مقابل اک دِیا رکھا گیا

ہو رہی تھی روشنی میں روشنی حل کس لیے

آئینے کے سامنے کیوں آئینہ رکھا گیا

میرے ہاتھوں سے میرے سارے کھلونے چھین کر

ایک بچے کی طرح مجھ کو خفا رکھا گیا

اُڑ رہی تھی ایک تنہا کُونج کس لیے

ہجر کے دُکھ میں اسے کیوں مُبتلا رکھا گیا


سورج نرائن

No comments:

Post a Comment