Saturday, 3 April 2021

اس کو کیسے یاری اچھی لگتی ہو

 اس کو کیسے یاری اچھی لگتی ہو

جس کو ہر شے وقتی اچھی لگتی ہو

آدھے پورے چاند کو اس نے کیا کرنا

جس کو ان کی کھڑکی اچھی لگتی ہو

یوں تو تم میں ایک بھی اچھی بات نہیں

لیکن پھر بھی کتنی اچھی لگتی ہو

ایک دن میں چاند پہ جا کر دیکھوں گا

شاید دور سے دھرتی اچھی لگتی ہو

ان کو ریل کے منظر اچھے لگتے نئیں

جن کو ریل کی پٹڑی اچھی لگتی ہو

ڈگری کر لینا بھی اچھا ہے، پر تم

میری آنکھیں پڑھتی اچھی لگتی ہو

اس کو اردو نئیں آتی تو بات ہی ختم

پھر وہ جتنی مرضی اچھی لگتی ہو


علی ارتضیٰ

No comments:

Post a Comment