Tuesday, 6 April 2021

کسی نظارۂ بیزار سے گراتا ہوں

کسی نظارۂ بے زار سے گِراتا ہوں

میں خواب خواب کے معیار سے گراتا ہوں

پھر اس کے بدلے مجھے اپنا زخم رکھنا ہے

اگر چراغ کو دیوار سے گراتا ہوں

میں ٹُوٹنے کے عمل سے ہوں اس قدر مانوس

کہ خود کو دستِ خریدار سے گراتا ہوں

وہ میرے سامنے تعبیر ہونے لگتا ہے

جو خواب دیدۂ بیدار سے گراتا ہوں

درونِ ذات بناتا ہوں حیرتوں کے خُدا

پھر ان خُداؤں کو تلوار سے گراتا ہوں


عماد اظہر

No comments:

Post a Comment