تمہارے دل میں محبتوں کے دِیے جلا دوں تو مان لو گے
میں روشنی سے تمہاری آنکھوں کو جگمگا دوں تو مان لو گے
اٹھا کے جو بوجھ آرزوؤں کا تم اکیلے ہی چل رہے ہو
میں ہنس کے یہ بوجھ اپنے کاندھوں پہ جو اٹھا لوں تو مان لو گے
میں چاہتی ہوں میرا سخن یہ محبتوں کو فروغ بخشے
میں اپنے شعروں سے گر دلوں میں جگہ بنا دوں تو مان لو گے
بری ہے یہ بات، روٹھنے کی تمہیں جو عادت سی پڑ گئی ہے
سنو، اگر میں تمہیں منانے کا گُر سکھا دوں تو مان لو گے
حنا کوثر
No comments:
Post a Comment