Tuesday, 6 April 2021

کوئی سنتا نہیں کس کو پتہ ہے کیا بلا ہے

 کوئی سنتا نہیں کس کو پتہ ہے کیا بلا ہے

پکارے جا رہا ہوں کیا بلا ہے کیا بلا ہے

اب ایسے میں شکایت کیا کریں گے ہم تمہاری

جسے دیکھو تمہارا مُبتلا ہے، کیا بلا ہے

ازل سے ہی زمانہ کر رہا ہے حل مرض کا

محبت لاعلاج اپنی جگہ ہے، کیا بلا ہے

وہ اتنی خوبصورت ہے کہ اس کو دیکھتے ہی

پکار اٹھتی ہے خلقت، ہاں خدا ہے، کیا بلا ہے


عامر لیاقت

No comments:

Post a Comment