Thursday, 22 April 2021

سلاخ بن کے میرے دل کے آر پار ہوا

 سلاخ بن کے میرے دل کے آر پار ہوا

وہ اک ستم کہ تِرا روز کا شعار ہوا

میں خارزار حقیقت سے جب کبھی گزرا

لباس خوب ہمیشہ ہی تار تار ہوا

وہ کیا خوشی تھی کہ اشکوں میں ڈھل گئی آخر

قرار پایا تو کچھ اور بے قرار ہوا

دکھایا معجزہ یہ کس کی سر فروشی نے

شفق سلگنے لگی، دشت لالہ زار ہو

بڑی خطا ہے حقیقت کا ماننا حیدر

یہ جرم ہم سے ہوا اور بار بار ہوا


حیدر گیلانی

No comments:

Post a Comment