Thursday, 22 April 2021

عجیب شخص ہے کیسی یہ جستجو ہے اسے

 عجیب شخص ہے کیسی یہ جستجو ہے اسے

پلک سے خار اُٹھانے کی آرزو ہے اسے

وہ خواہشوں کے دِیے ہر قدم جلاتا ہے

تلاش کون سے چہرے کی چار سُو ہے اسے

وہ طاق طاق جو یادوں کے پھُول رکھتا ہے

یہ کس جنون کی دیوار روبرو ہے اسے

زمانے بھر کے ستارے ہیں آنکھ کے آگے

بس ایک نام ہی کیوں حرفِ گفتگو ہے اسے

کیوں ایک خواب کو آنکھوں میں لے کے پھرتا ہے

کیوں ایک درد کا احساس کو بہ کو ہے اسے



مرغوب علی

No comments:

Post a Comment