Monday, 19 April 2021

اپنے رومال میں روٹیاں باندھ کر گاؤں سے ہم چلے

 ممکنات سے مکالمہ


اپنے رومال میں روٹیاں باندھ کر

گاؤں سے ہم چلے

راستے میں کہیں قافلے لُٹ گئے

روڑیوں پر پڑی رات رونے لگی

نیند پلکوں پہ تھی سو وہیں سو گئی

خواب قیدی نہ تھے آپ بہنے لگے

پاؤں کیچڑ بنے

ہم مچلتے رہے اور دھنستے رہے

کتے بلے سبھی روٹیاں لے گئے

راستے ہنس پڑے، خواہشیں بُجھ گئیں

جسم ایندھن بنے

پھر بھی چاروں طرف رات ہی رات ہے

سارے مدہوش ہیں

کس کو آواز دیں


ارشد معراج

No comments:

Post a Comment