Thursday, 15 April 2021

محبت میں عبادت کا تصور لازمی لاؤ

 محبت میں عبادت کا تصور لازمی لاؤ

بدن آدھی گواہی ہے شہادت روح کی لاؤ

بدن کی آیتیں پڑھ کر فراموشی گنہ بدتر

تمہیں ایمان لانا ہے تو مجھ پر دائمی لاؤ

مِری مٹی کی دہری ہجرتوں کا بانٹنے کو غم

نہیں ملتا اگر دریا تو کوئی دشت ہی لاؤ

ارے تم نے نہیں دیکھا ستارے ساتھ ٹُوٹے تھے

اگر پھر دیکھنا چاہو تو آنکھوں میں نمی لاؤ

مقدس ہیں صحیفوں کی طرح یہ جاگتی آنکھیں

تلاوت کے لیے ان کی طہارت سرمدی لاؤ

ذرا سی موج لے کر آدمی کو ڈوب جاتی ہے

سمندر میں اترنا ہے تو کشتی نوح کی لاؤ

سبھی پہلے پہل ملتے ہیں بے حد گرمجوشی سے

ہمارے سامنے اپنا رویہ آخری لاؤ


نینا عادل

No comments:

Post a Comment