نقش بن کر سرِ آئینہ بگڑ جاتا ہے
مجھ سے ہمزاد مِرا مل کے بچھڑ جاتا ہے
پھُول چہروں پہ خزاں دیکھ کے حیرت کیسی
جبر چھائے تو یونہی خون نِچڑ جاتا ہے
اب بھی اک تیر نظر آتا ہے پیوستِ گلُو
اب بھی اک نیزہ مِرے سینے میں گڑ جاتا ہے
سر مہری کا وہ موسم ہے بہر سُو حیدر
برف ہوتا ہے لہو، ذہن سُکڑ جاتا ہے
حیدر گیلانی
No comments:
Post a Comment