رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
خواب آنکھوں سے سارے جدا ہو گئے
پیار جن سے کیا بے وفا ہو گئے
تجھ سے پہلے نہ دستِ دعا اٹھ سکا
تجھ کو دیکھا مجسم دعا ہو گئے
دیکھ لیجے محبت کی شرشاریاں
حسن کا آپ تو آئینہ ہو گئے
اک نظر تیری نظروں سے کیا مل گئی
آپ تو دل ربا، دلربا ہو گئے
ثمینہ سید
No comments:
Post a Comment