Monday, 19 April 2021

ابھی تھوڑی سی جگہ خالی ہے

 ابھی تھوڑی سی جگہ خالی ہے

تمام آباد جگہوں کے درمیان

ابھی تھوڑی سی جگہ خالی ہے

میرے دل کے اندر

میں نے کتنی قیمت ادا کی ہے

اسے خالی رکھنے کی

اس سے پہلے کہ نفرت یہاں قبضہ کر لے

کوئی جھوٹ اپنا حق ثابت کر دے

تم ایک پودا لگا دو

کسی زندہ لمحے کا

کسی روشن لفظ کا

میں وعدہ کرتا ہوں

اسے مرنے نہیں دوں گا

آنے والے زمانے کے لیے

اپنے زمانے کا

کفارہ ادا کرنے کے لیے


جاوید شاہین

No comments:

Post a Comment