Tuesday, 13 April 2021

ثواب کی دعاؤں نے گناہ کر دیا مجھے

 ثواب کی دعاؤں نے گناہ کر دیا مجھے

بڑی ادا سے وقت نے تباہ کر دیا مجھے

منافقت کے شہر میں سزائیں حرف کو ملیں

قلم کی روشنائی نے سیاہ کر دیا مجھے

مِرے لیے ہر اک نظر ملامتوں میں ڈھل گئی

نہ کچھ کیا تو حیرت نگاہ کر دیا مجھے

خوشی جو غم سے مل گئی تو پھول آگ ہو گئے

جنونِ بندگی نے خود نگاہ کر دیا مجھے

تمام عکس توڑ کے مِرا سوال بانٹ کے

اک آئینے کے شہر کی سپاہ کر دیا مجھے

بڑا کرم حضور کا سنا گیا نہ حال بھی

سماعتوں میں دفن ایک آہ کر دیا مجھے


ثروت زہرا

No comments:

Post a Comment