Friday, 2 April 2021

ڈالتا عدل کی جھولی میں سیاہی کیسے

 ڈالتا عدل کی جھولی میں سیاہی کیسے

مانگتا مجھ سے کوئی جھوٹی گواہی کیسے

کیا تِرے جسم پہ ٹُوٹی ہے قیامت کوئی

دفعتاً آج مِری روح کراہی کیسے؟

جب ہر اک درد کی زنجیر کو کٹ جانا ہے

پھر تِرا درد ہوا لا متناہی کیسے؟

کتنا بے ڈھنگ تناسب ہے محاذِ غم پر

اتنے لشکر سے لڑے ایک سپاہی کیسے

جی رہا ہوں میں غلاموں کا حوالہ بن کر

میری پہچان بنے مسند شاہی کیسے؟

کس حوالے سے تھا موسم کا ستم پیڑوں پر

دور تک پھیل گئی زرد تباہی کیسے؟


سورج نرائن

No comments:

Post a Comment