Friday, 2 April 2021

جو روبرو نہ ہوں ان سے کلام کیسے کروں

 جو روبرو نہ ہوں ان سے کلام کیسے کروں

میں باضمیر ہوں جھک کر سلام کیسے کروں

نبی نہیں ہوں، بشر ہوں خطا تو لازم ہے

میں آدمی ہوں تو سب نیک کام کیسے کروں

ہے تیرے پاس بہت بغض و نفرت و کینہ

میں جائیداد تِری اپنے نام کیسے کروں

ابھی سے اوب گئے رات کے ڈھلنے سے قبل

شروع ہوئے ہیں جو قصے تمام کیسے کروں

مخالفت سے بگڑتی ہے اپنی شخصیت

میں دشمنوں کا مگر احترام کیسے کروں

یہ بات تلخ ہے اس میں مگر صداقت ہے

میں کمترین کو عالی مقام کیسے کروں

مِری نگاہ میں وہ محترم تھا اے قیصر

میں آج اس کا مگر احترام کیسے کروں


امتیاز قیصر 

No comments:

Post a Comment