رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
مِری موت میری نہیں دوسروں کی بھی ہے
دوسرے جس طرح
مجھ میں ہیں
تِری موت میری ہے
یہ اک اٹیچی کی صورت مِرے ہاتھ میں ہے
نہ جس کو کبھی کھول پاؤں گا میں
یہ چابی ہے ایک ایسے کمرے کی
جس میں
کبھی آؤں گا اور نہ جاؤں گا میں
جمشید مسرور
No comments:
Post a Comment