اب آنکھ بھی مشاق ہوئی زیر و زبر کی
خواہش تو تِری گھاٹ کی رہ پائی نہ گھر کی
رنگ اپنے جو تھے بھر بھی کہاں پائے کبھی ہم
ہم نے تو سدا رد عمل میں ہی بسر کی
جب صرف تِرے گل میں مرا حصہ نظر ہے
پھر سوچ ہے کیا درد یہ تاخیر نظر کی
یہ کوفے کی گلیاں ہیں کہ یہ میری رگیں بھی
ہر سمت سے چبھتی ہے انی مجھ کو شمر کی
عذرا پروین
No comments:
Post a Comment