Saturday, 24 April 2021

یہ بچھڑنا تو مری جان بچھڑنا نہ ہوا

 یہ بچھڑنا تو مِری جان بچھڑنا نہ ہوا

مل کے روئے بھی نہیں حشر بھی برپا نہ ہوا

ایک وحشت سی رہی تجھ سے بچھڑ کر دل میں

لبِ ساکت سے مگر کوئی بھی شکوہ نہ ہوا

تجھ کو پا کر بھی مکمل نہیں ہو پایا کبھی

اور میں تجھ سے بچھڑ کے بھی ادھورا نہ ہوا

وحشتِ عشق نے مصروف رکھا تجھ میں سدا

اور تجھ کو کبھی مجھ پر ہی بھروسہ نہ ہوا

جائیے ہم بھی یہ تسلیم کئے لیتے ہیں

ہم نے دیکھا تھا کوئی خواب جو پورا نہ ہوا


معراج نقوی

No comments:

Post a Comment