Tuesday, 20 April 2021

خطا میں نے کوئی بھاری نہیں کی

 خطا میں نے کوئی بھاری نہیں کی

امیرِ شہر سے یاری نہیں کی

کسی منصب، کسی عہدے کی خاطر

کوئی تدبیر بازاری نہیں کی

بس اتنی بات پر دنیا خفا ہے

کہ میں نے تجھ سے غداری نہیں کی

مِری باتوں میں کیا تاثیر ہوتی

کبھی میں نے اداکاری نہیں کی

مِرے عیبوں کو گِنوایا تو سب نے

کسی نے مِری غم خواری نہیں کی


تابش مہدی

No comments:

Post a Comment