Wednesday, 7 April 2021

نہ ادھر رکھتے ہیں لے کر نہ ادھر رکھتے ہیں

 نہ اِدھر رکھتے ہیں لے کر نہ اُدھر رکھتے ہیں

اُن کو معلوم نہیں دل کو کدھر رکھتے ہیں

پردہ داری سے بھلا حُسن کہیں چھُپتا ہے

تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں

ہائے رے سادگی اُن کی کہ مِرا دل لے کر

بولے شرما کے؛ بھلا اس کو کدھر رکھتے ہیں 

غیر سے بھی نہ حمایت کی مری، کہنے لگے

پالتو ہے یہ، اسے جان کے گھر رکھتے ہیں


حمزہ عمران

No comments:

Post a Comment