Saturday, 17 April 2021

اپنی نیندوں میں کئی خواب جگاتی ہوئی میں

 اپنی نیندوں میں کئی خواب جگاتی ہوئی میں

جاگ جاتی ہوں مگر تجھ کو بھُلاتی ہوئی میں

ہاتھ غیروں کی طرف دیکھ بڑھاتا ہوا تُو

تجھ سے ملنے کو تِری بزم میں آتی ہوئی میں

دوستی خارِ مغیلاں سے مِرے آبلوں کی

دُھوپ کو دشت میں پھر دُھول چٹاتی ہوئی میں

سُوئے گرداب نکل جاؤں گی ساحل سے پرے

تیرے اکرام سے اب خود کو بچاتی ہوئی میں

عشق در عشق وفاؤں کے سلاسل بنتی

اپنی راہوں میں کئی خار بچھاتی ہوئی میں

ہوں نسیمِ سحری جان یوں گلشن کے لیے

تیری راہوں میں سدا پھُول کھِلاتی ہوئی میں


نسیم بیگم 

No comments:

Post a Comment