رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
بارش میں بھی پیاسا تھا
شاید میرا سپنا تھا
تُو نے ڈھونڈا مقتل میں
میرا مجھ میں لاشہ تھا
آنکھیں میری ڈوب گئیں
کتنا گہرا چہرہ تھا
مجھ سے دور وہ جا کر بھی
میرے پاس ہی رہتا تھا
کوئی مناتا کیوں عابد
میں تو خود سے روٹھا تھا
عابد عباس کاظمی
No comments:
Post a Comment