Thursday, 15 April 2021

ضبط میں درد کی سہولت ہے

 ضبط میں درد کی سہولت ہے

کرب میں جیتنے کی طاقت ہے

نفرتوں کے ہجوم میں مالک

شکر ہے روشنی محبت ہے

خوب جاری ہے اپنی پوجا پاٹ

ایسی عزت میں خاک عزت ہے

شکریہ صبر دینے والے کا

مِرے مالک یہ اک کرامت ہے

ظرف کے امتحان ہوتے ہیں

یہ حقیقت بڑی حقیقت ہے

بوجھ دل پر کوئی نہیں رہتا

گر مِری شاعری سلامت ہے


صبیحہ صبا

No comments:

Post a Comment