Sunday, 18 April 2021

دور خوابوں سے محبت سے کنارہ کر کے

 دور خوابوں سے محبت سے کنارا کر کے

جیسی گزرے گی گزاریں گے گزارا کر کے

اب تو دعویٰ بھی وہ پہلے سا نہیں ہے ہم کو

کیا کریں عشق مِری جان دوبارا کر کے

کیسی اٹھتی ہے کسک وہ ہی سمجھ سکتا ہے

جس نے دیکھا ہو محبت میں خسارا کر کے

تم سے کچھ اور تعلق تو نہیں اس کے سوا

طعنہ دیتے ہیں مجھے لوگ تمہارا کر کے

جان کا روگ بنے گا وہی لکھ دیتا ہوں

جس کو چاہو گے بہت جان سے پیارا کر کے

تم سمجھتے ہو بھلانے سے کوئی بھولتا ہے

ہم نے دیکھا ہے اے جان یہ چارا کر کے


عامر لیاقت

No comments:

Post a Comment