Wednesday, 21 April 2021

سب کے ہوتے ہیں سو اک یار بنانا ہے مجھے

سب کے ہوتے ہیں سو اک یار بنانا ہے مجھے

یار بھی یارِ طرحدار بنانا ہے مجھے

دیکھ میں ٹھیک ہوں دنیا میں پڑا رہنے دے

کس لیے تُو نے دگر بار بنانا ہے مجھے

دشت، وحشت کا نشاں ہے نہ دبستانِ جنوں

یہ تو بس راستہ دشوار بنانا ہے مجھے

یہ رہا چاک یہ مٹی یہ ہوا، پانی، آگ

اب بنا جیسا مِرے یار بنانا ہے مجھے

قید کرنا ہے تجھے خواب کے اندر اک دن

اور وہ خواب اُفق پار بنانا ہے مجھے


نذر حسین ناز

No comments:

Post a Comment